مالی مدد کی اپیل اکشے کمار نے معروف گلوکارہ کو 25 لاکھ بجھوا دیے
میرے اس عمل کو 'مالی مدد' کا نام نہیں دیں، اداکار
بالی ووڈ اسٹار اکشمے کمار نے بھارت کی معروف پنجابی گلوکارہ کی 25 لاکھ روپے کی مالی مدد کرکے سب کے دل جیت لیے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق پنجابی لوک گلوکار گرمیت باوا کی بیٹی و گلوکارہ گلوری باوا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر مالی مدد کی اپیل کی تھی۔
گلوری باوا نے اپنی ایکس پوسٹ میں اپنے مالی مسائل کا ذکر کرتے ہوئے بھارتی حکومت سے مالی امداد کی اپیل کی تھی، گلوکارہ کی اپیل کے بارے میں جیسے ہی اکشے کمار کو معلوم ہوا تو اُنہوں نے فوراََ، اُن کی مدد کرنے کا فیصلہ کیا۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ اکشے کمار نے خود کو گلوکارہ کا بھائی قرار دیتے ہوئے اُنہیں مالی مشکلات سے نکلنے کے لیے 25 لاکھ روپے کی رقم بھجوائی۔
اکشے کمار نے بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے سوشل میڈیا کے ذریعے معلوم ہوا تھا کہ پنجابی موسیقی کی شان گرمیت باوا کے خاندان کو مالی مشکلات کا سامنا ہے۔
اداکار نے کہا کہ میں نے لیجنڈری گلوکار کی بیٹی گلوری باوا کو اپنی بہن سمجھا اور رقم بھیج کر اپنا فرض پورا کیا۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ میرے اس عمل کو 'مالی مدد' کا نام نہیں دیں کیونکہ بطورِ فنکار یہ میرا فرض تھا اور یہ میرا اپنی بہن گلوری باوا سے پیار ہے۔
دوسری جانب گلوری باور نے کہا کہ میرے لیے اکشے کمار کی مدد بہت معنی رکھتی ہے، میں اپنے جذبات کو الفاظ میں بیان نہیں کرسکتی، بھائی کے اس بڑے پن سے میرے خاندان کے مسائل حل ہوجائیں گے۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ میری اپیل کے بعد، لوگ مجھ تک پہنچ رہے ہیں، مجھے اُمید ہے کہ مجھے بہت جلد گلوکاری کی دُنیا میں کام مل جائے گا۔