جان سینا نے ڈبلیو ڈبلیو ای سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
2025 ریسل مینیا 41 انکے کیرئیر کا آخری ٹورنامنٹ ہوگا
ڈبلیو ڈبلیو ای اسٹار و ہالی ووڈ اداکار جان سینا نے اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔
سابق ورلڈ ریسلنگ اینٹرٹیمنٹ (ڈبلیو ڈبلیو ای) کے سابق چیمپئین جان سینا نے گزشتہ روز اپنی ریٹائرمنٹ کے فیصلے سے آگاہ کرتے ہوئے مداحوں کو بتایا کہ وہ 2025 ریسل مینیا 41 انکے کیرئیر کا آخری ٹورنامنٹ ہوگا۔
ڈبلیو ڈبلیو ای کیساتھ 20 سالہ طویل کیرئیر میں جان سینا 16 بار چیمپیئن رہے، جان سینا نے کینیڈا میں جاری 'منی ان دی بینک' کی تقریب میں اچانک منفرد انداز میں انٹری دی، انکے ہاتھ میں مشہور زمانہ قول "مائی ٹائم از ناؤ" کی جگہ "آخری وقت اب ہے" درج تھا۔
مزید پڑھیں: ڈبلیو ڈبلیو ای اسٹار بھی بھارتی جیت کے دیوانے، ویڈیو وائرل
جب جان سینا نے رنگ میں بولنا شروع کیا تو ہجوم "نہیں! نہیں! نہیں!" کے نعروں سے گونج اٹھا۔
انہوں نے ڈبلیو ڈبلیو ای سے باضابطہ ریٹائرمنٹ لینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ 2025 کے رائل رمبل، ایلیمینیشن چیمبر اور پھر لاس ویگاس میں ایلجیئنٹ اسٹیڈیم میں ریسل مینیا 41 میں مقابلہ کریں گے۔
مزید پڑھیں: 70 سالہ ڈبلیو ڈبلیو ای ریسلر نے تیسری شادی کرلی
2002 میں ڈبلیو ڈبلیو ای میں قدم رکھنے والے جان سینا نے دی راک، ٹرپل ایچ، سی ایم پنک، رینڈی اورٹن جیسے بڑے اسٹارز کیخلاف یادگار فائٹس لڑیں۔
اس موقع پر سینا نے ڈبلیو ڈبلیو ای یونیورس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ "مجھے ایک ایسے گھر میں کھیلنے کا موقع دینے کے لیے آپ کا بہت شکریہ! جو آپ لوگوں نے اتنے سالوں سے بنایا ہے، آپ کی آواز کیلئے بہت بہت شکریہ۔
مزید پڑھیں: ڈبلیو ڈبلیو ای کی سابق ریسلر سارہ لی انتقال کر گئیں
واضح رہے کہ جان سینا ریسلنگ کے علاوہ کئی ہالی ووڈ فلمز کیں جن میں فاسٹ ایکس اور دی انڈیپنڈنٹ قابلِ ذکر ہیں۔