جنید خان فلم اسٹوڈیو میں شوٹنگ کیلئے رکشے میں آتے تھے ڈائریکٹر کا انکشاف

ایک مرتبہ گارڈز نے جنید کو یش راج فلم اسٹوڈیوز میں داخل ہونے سے روک لیا تھا، سدھارتھ ملہوترا

فوٹو : انٹرنیٹ

فلم 'مہاراج' سے اپنا بالی وڈ ڈیبیو کرنے والے اداکار جنید خان کے متعلق ڈائریکٹر سدھارتھ ملہوترا نے انکشاف کیا ہے کہ وہ فلم اسٹوڈیو میں شوٹنگ کیلئے رکشے میں آتے تھے۔

بھارتی میڈیا سے گفتگو میں ہدایت کار نے بتایا کہ ایک مرتبہ گارڈز نے جنید کو یش راج فلم اسٹوڈیوز میں داخل ہونے سے روک لیا اور انہیں علم نہیں تھا کہ یہ فلم کے مرکزی ہیرو اور عامر خان کے بیٹے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : عامر خان کے بیٹے جنید کی ڈیبیو فلم 'مہاراج' ریلیز کردی گئی


سدھارتھ ملہوترا کے مطابق جنید خان میں غصہ اور ناراضی بالکل نہیں اور نہایت سادہ طبیعت کا جوان ہے۔

انہوں نے بتایا کہ جنید ایک برس تک فلم کی دیگر کاسٹ کے ساتھ ان کے گھر آکر اسکرپٹ کی ریڈنگ اور پریکٹس کیا کرتے تھے۔

یہ بھی پڑھیں : اپنے والد کی طرح 'مسٹر پرفیکشنسٹ' نہیں ہوں، جنید خان

ہدایت کار کے مطابق جنید ہر بار ان کے گھر پر رکشے میں سفر کرکے آتے تھے جس سے ان کا اسٹاف حیران ہوتا کہ واقعی یہ عامر خان کا بیٹا ہے۔
Load Next Story