انٹرنیشنل ویٹ لفٹر رابعہ شہزاد کا پاور لفٹنگ فیڈریشن کے سیکریٹری پر جانبداری برتنے کا الزام
سیکریٹری نے ین الاقوامی مقابلے میں میری انٹری بھیجنے سے انکار کرکے میرے پاور لفٹنگ کیریئر کو سبوتاژ کیا، ویٹ لفٹر
پاکستان کی معروف انٹرنیشنل خاتون ویٹ لفٹر رابعہ شہزاد نے میرٹ کی دھجیاں اڑانے اورجانب داری کا مظاہرہ کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے پاکستان پاور لفٹنگ فیڈریشن کے سیکریٹری کے خلاف آواز بلند کردی۔
اپنی مدد آپ کے تحت بین الاقوامی مقابلوں میں شریک ہوکر پاکستان کا نام روشن کرنے والی رابعہ شہزاد کے مطابق نام نہاد فیڈریشن کے سیکریٹری چند پسندیدہ لڑکیوں کی مبینہ پشت پناہی کرتے ہوئے انہیں بین الاقوامی مقابلوں میں حصہ لینے کی اجازت دے کر اپنے اختیارات کا غلط استعمال کررہے ہیں۔
رابعہ شہزاد نے مزید کہا کہ انہوں نے 2018 کے کسی بھی بین الاقوامی مقابلے میں میری انٹری بھیجنے سے انکار کرکے میرے پاور لفٹنگ کیریئر کو سبوتاژ کیا جبکہ وہ کھیل کے لیے ملنے والی غیرملکی فنڈنگ بھی ہڑپ کرنا چاہتے ہیں۔
رابعہ شہزاد کا کہنا تھا کہ غیر رجسٹرڈ ہونے کے سبب پی او اے اور پی ایس بی مذکورہ فیڈریشن کے خلاف کارروائی کرنے سے معذوری ظاہرکرچکے ہیں، رابعہ شہزاد نےارباب اختیار سے انصاف کی اپیل کی ہے۔