سالانہ اجتماع میں شرکت کیلیے داؤدی بوہری کمیونٹی کی بھارت سے آمد جاری
پاکستان نے بوہرہ کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے 16 ہزار کے قریب بھارتیوں کو ویزے جاری کیے ہیں
داؤدی بوہرہ کمیونٹی کے اجتماع میں شرکت کے لیے انڈیا سے بوہرہ کمیونٹی کی آمد کا سلسلہ گزشتہ کئی روز سے جاری ہے، پاکستان نے بوہرہ کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے 16 ہزار کے قریب بھارتیوں کو ویزے جاری کیے ہیں۔
داؤدی بوہرہ کمیونٹی کا اجتماع 7 جولائی سے کراچی میں شروع ہوچکا ہے۔ اجتماع میں شرکت کے لیے بھارت سے بوہرہ کمیونٹی کی واہگہ بارڈرکے راستے پاکستان آمد کا سلسلہ چند روز قبل شروع ہوا تھا جو اتوار کے روز بھی جاری رہا۔ امیگریشن اورکسٹم کلیئرنس کے لیے واہگہ بارڈر پر خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔
بوہرہ کمیونٹی کے افراد کو واہگہ بارڈر سے خصوصی بسوں کے ذریعے کراچی روانہ کیا گیا۔ پاکستان آنے والے افراد میں نوجوان مرد وخواتین سمیت بزرگ اور بچے بھی شامل ییں۔
بھارت کی بوہرہ کمیونٹی کے افراد کے لیے واہگہ بارڈر پر اسپیشل میڈیکل کیمپ کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔ بھارتی مہمانوں کو اسپیشل سیکیورٹی کے ساتھ کراچی روانہ کیا گیا۔ واہگہ امیگریشن ذرائع کے مطابق روزانہ چارسے پانچ ہزار افراد کا پراسیس مکمل کیا گیا۔
داؤدی بوہرہ کمیونٹی کا اجتماع 16 جولائی تک کراچی میں جاری رہے گا۔ اجتماع میں شرکت کے لیے دنیا بھر سے 39 ہزار کے قریب بوہرہ کمیونٹی کے لوگ پاکستان پہنچے ہیں جو پاکستان میں مذہبی سیاحت کے حوالے سے ایک بڑی کامیابی ہے۔
پاکستانی حکومت نے بین الاقوامی شرکاء کی حاضری کو آسان بنانے کے لیے وسیع پیمانے پر اقدامات کیے ہیں۔ ان میں موثر رابطے اور مدد کے لیے دنیا بھر میں پاکستانی سفارت خانوں کے ذریعے واٹس ایپ گروپس کا قیام شامل ہے۔
واضح رہے کہ داؤدی بوہرہ کمیونٹی ہرسال کسی ایک ملک میں مرکزی اجتماع کا انعقاد کرتی ہے۔ اس سال اجتماع کی میزبانی پاکستان کررہا ہے ۔
مختلف سرکاری ایجنسیوں نے ایونٹ کی لاجسٹک ضروریات بشمول نقل و حمل اور رہائش کے انتظامات کے لیے ایک مربوط حکمت عملی تیار کرنے کے لیے تعاون کیا ہے۔
تمام شرکا کے لیے سازگار ماحول پیدا کرنے کے لیے حفاظتی اقدامات کو بھی یقینی بنایا گیا ہے۔ یہ اجتماع ثقافتی تبادلے، عالمی ہم آہنگی اور تعاون کو فروغ دیتا ہے۔