ارسلان افتخار كی تعیناتی پر كسی کو اعتراض ہے تو مجھ سے بات كرے وزیر اعلیٰ بلوچستان
انویسٹمنٹ بورڈ كا وائس چیرمین ایسے شخص كو تعینات كیا گیا جسے دنیا بھر میں اسكینڈلز كا سامنا ہے،عبد الرحمان كھیتران
وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاكٹر عبد المالک بلوچ نے كہا ہے كہ ارسلان افتخار كو بورڈ آف انویسٹمنٹ كا وائس چیرمین میں نے تعینات كیا ہے اور اگر کسی کو اس پر کوئی اعتراض ہے تو مجھ سے رابطہ كرے۔
كوئٹہ میں بلوچستان اسمبلی كا اجلاس اسپیكر جان محمد جمالی كی زیر صدارت شروع ہوا تو اپوزیشن ركن عبد الرحمان كھیتران نے سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری كے بیٹے ارسلان افتخار كی بورڈ آف انویسٹمنٹ میں بطور وائس چئرمین تعیناتی پر اعتراض كرتے ہوئے كہا كہ آخر ایسی كیا مجبوری تھی كہ انویسٹمنٹ بورڈ كا وائس چیرمین ایسے شخص كو تعینات كیا گیا جسے دنیا بھر میں مختلف اسكینڈلز كا سامنا ہے اور میں ارسلان افتخار پر اس مہربانی کی وجہ جاننا چاہتا ہوں۔
عبد الرحمان کھیتران نے کہا کہ ارسلان افتخار کی تعیناتی کے نوٹی فكیشن میں ان كو بزنس ٹائیكون قرار دیا گیا ہے، بتایا جائے کہ ارسلان افتخار كی تعیناتی كس قانون كے تحت ہوئی جس پر وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاكٹر عبد المالک بلوچ نے اس بات كا اعتراف كیا كہ ارسلان افتخار كی تعیناتی انہوں نے كی ہے کیونکہ ان كا صوبے سے ایک تعلق ہے جسے انہوں نے جوڑا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ارسلان افتخار کی تعیناتی کے لئے نہ وفاق اور نہ کسی جماعت نے سفارش کی اور اگر ان كی تعیناتی پر كسی كو کوئی اعتراض ہے تو وہ مجھ سے بات كرے۔