توہین الیکشن کمیشن بانی پی ٹی آئی اور فواد چوہدری کو نوٹس جاری
ممبر الیکشن کمیشن نثار درانی کیس کی سماعت 11جولائی کو کریں گے
توہین الیکشن کمیشن اور توہین چیف الیکشن کمشنر کیسز میں الیکشن کمیشن نے بانی پی ٹی آئی اور فوادچوہدری کو نوٹس جاری کر دیے۔
بانی پی ٹی آئی عمران خان اور فواد چوہدری کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت 11جولائی کو ہوگی۔ ممبر الیکشن کمیشن نثار درانی توہین الیکشن کمیشن کیس پر سماعت کریں گے۔
واضح رہے کہ کیس دو سال سے زیر التوا ہے، گزشتہ سماعت پر فواد چوہدری پیش نہیں ہو سکے تھے۔
توہین الیکشن کمیشن اور چیف الیکشن کمشنر کیس میں بانی پی ٹی آئی اور فواد چوہدری پر فرد جرم عائد کی جا چکی ہے۔ فواد چوہدری کی جانب سے توہین الیکشن کمیشن کیس میں اوپن ٹرائل کی استدعا کی گئی تھی۔