مشتاق احمد کا انگلینڈ کرکٹ اینڈ ویلز بورڈ سے معاہدہ ہوگیا

سابق ٹیسٹ کرکٹر انگلینڈ انڈر19 کرکٹ ٹیم کے ساتھ بطور کنسلٹنٹ کوچنگ پینل کا حصہ بنے ہیں

فوٹو : گیٹی امیجز

سابق ٹیسٹ کرکٹر مشتاق احمد کا انگلینڈ کرکٹ اینڈ ویلز بورڈ سے معاہدہ ہوگیا، وہ انگلینڈ انڈر19 کرکٹ ٹیم کے ساتھ بطور کنسلٹنٹ کوچنگ پینل کا حصہ بنے ہیں۔

مشتاق احمد نے رابطے پر ای سی بی کے ساتھ ذمہ داریاں نبھانے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اس سے پہلے بنگلہ دیش اور دوسرے بورڈز کے ساتھ بھی بطور کنسلٹنٹ اپنا تجربہ شیئر کیا، اب یہ ای سی بی کے ساتھ مختصر دورانیے کا معاہدہ ہے۔


ماضی میں بھی انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کے ساتھ ذمہ خدمات انجام دینے والے مشتاق احمد کا کہنا ہے کہ پی سی بی کے لیے کام کرنے کی ہمیشہ خوشی ہوتی ہے، اپنے ملک کے لیے ہر وقت حاضر ہوں، بورڈ کی طرف سے فی الحال کوئی رابطہ نہیں کیا گیا، چیئرمین کی سابق کرکٹرز سے آج جو ملاقات ہو رہی ہے اس میں مجھے مدعو نہیں کیا گیا۔

مشتاق احمد نے کہا کہ عزت اور توقیر مقدم ہے، اگر اس کی پاسداری کی جائے تو کرکٹ کو ٹھیک کرنے کے لیے ضرور اپنی رائے بورڈ حکام سے شیئر کروں گا۔
Load Next Story