جس پراحسان کرو اس کے شر سے ڈرو نعمان اعجاز کا معنی خیز پیغام
عوام بے وقوف لوگوں کو پسند کرنا اور مشہور کروانا چھوڑ دیں، اداکار
اداکار نعمان اعجاز نے نام لیے بغیر خلیل الرحمٰن قمر پر طنز کے تیر برسا دئیے۔
رائٹر خلیل الرحمٰن قمر کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بننے والے اداکار نعمان اعجاز نے سوشل میڈیا کی مختلف پوسٹس میں نام لیے بغیر خلیل الرحمٰن پر طنز کردیا۔ نعمان اعجاز کا کہنا تھا کہ درخت زوردار آواز کے ساتھ گرتا ہے جبکہ بیچ خاموشی سے پروان چڑھتا ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ تباہی اور بربادی ہی شور مچاتی ہے جبکہ جو اصل میں کام کرتے ہیں وہ خاموش رہتے ہیں۔اداکار نے حضرت علی کا قول جس پراحسان کرو اس کے شر سے ڈرو بھی لکھا۔
مزید پڑھیں: میں نعمان اعجاز سے نفرت کرتا ہوں، خلیل الرحمٰن قمر
نعمان اعجاز کا مزید کہنا تھا کہ عوام بیوقوف لوگوں کو پسند کرنا اور مشہور کروانا چھوڑ دیں ۔ ایسے لوگوں کو جنہیں یہ بھی نہیں پتا کہ اختلاف کرنا بری بات نہیں۔ اللہ ایسے لوگوں کو ہدایت دے۔ خلیل الرحمٰن قمر نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ مجھے نعمان اعجاز سے نفرت ہے۔