روس کے یوکرین پر دن دیہاڑے میزائل اور ڈرونز حملے 29 شہری ہلاک
روسی حملے میں یوکرین کے درجنوں شہری زخمی بھی ہوئے
روس نے یوکرین کے دارالحکومت سمیت دیگر شہروں میں تابڑ توڑ میزائل حملے کیے ہیں جس میں 29 شہری ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق روس نے یوکرین پر حملوں کو تیز کردیا ہے اور اب اندھیری رات کے بجائے دن کی چکا چوند روشنی میں حملے کر رہا ہے۔
روسی حکام نے دعویٰ کیا کہ ان کی افواج نے یوکرین میں دفاعی صنتعوں اور ہوائی اڈوں کو نشانہ بنایا۔ حکام نے اس کارروائی میں شہریوں کے جانی نقصان کو بے بنیاد اور جھوٹا قرار دیدیا۔
دوسری جانب یوکرینی صدر ولودیمیر زیلنسکی نے الزام عائد کیا کہ روس نے بچوں کے اسپتال کو نشانہ بنایا اور مختلف مقامات پر 40 سے زیادہ میزائل حملے کیے۔
یاد رہے کہ یوکرین نے گزشتہ روز روس میں اسلحے کے گودام پر میزائل حملے کرکے انھیں تباہ کردیا تھا جس میں روسی فوج کا اسلحہ بڑی تعداد میں تباہ ہوگیا تھا۔
روس نے دھمکی دی تھی کہ یوکرین کو اپنی اس غلطی کا بڑا خمیازہ بھرنا پڑے گا۔