دانش اسکول کے طالبعلم کو بورڈ امتحانات میں ٹاپ کرنے پر وزیراعظم کی مبارک باد
دانش اسکول میانوالی کے محمد ایان کاشف نے بورڈ کے امتحان میں 1190 نمبر لے کر اپنی قابلیت کا لوہا منوایا
وزیراعظم شہباز شریف نے انٹرمیڈیٹ اور سیکنڈری ایجوکیشن لاہور کے امتحانات میں دانش اسکول کے طالب علم محمد ایان کاشف کو اول آنے پر مبارک باد دی۔
وزیراعظم نے کہا کہ دانش اسکول میانوالی کے محمد ایان کاشف نے بورڈ کے امتحان میں 1190 نمبر لے کر اپنی قابلیت کا لوہا منوایا، محمد ایان، ان کے اہل خانہ اور اساتذہ کو دل کی گہرائیوں سے مبارک پیش کرتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ دانش اسکول کے بچے اور بچیاں کامیابی اور قابلیت کی نئی مثال بن کر ابھر رہے ہیں، دانش اسکول کا دائرہ پورے پاکستان میں پھیلائیں گے اور علم کے نور سے ملک میں تبدیلی لائیں گے،
وزیراعظم نے بورڈ امتحان میں دوئم آنے والے معاذ حیدر اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والی ماہین سجاد کو بھی مبارک باد دی۔
انہوں نے سائنس گروپ میں دوسری پوزیشن حاصل کرنے والی تین طالبات عبیرہ اشرف، زینب آصف اور سحر شکیل کو بھی مبارکباد پیش کی۔