راولپنڈی انسانی اسمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث ملزم گرفتار
ملزم نے بیرون ملک کینیڈا ملازمت کا جھانسہ دے کر 17 لاکھ روپے بٹورے
اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل نے انسانی اسمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم نے بیرون ملک کینیڈا ملازمت کا جھانسہ دے کر شہری سے مجموعی طور پر 17 لاکھ روپے بٹورے۔
ملزم پیسے وصول کرنے کے بعد روپوش ہو گیا تھا جس کی تلاش جاری تھی۔
ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزم تنویر اقبال کو ٹیکسلا سے گرفتار کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔