کراچی تنخواہ نہ ملنے پر کمپنی سی ای او کے قتل کا مقدمہ درج
واقعہ شاہراہ فیصل کاوش کراؤن پلازہ کی چوتھی منزل پر پیر کے روز پیش آیا تھا
شاہراہ فیصل پر واقع نجی سوفٹ ویئر ہاؤس میں تنخواہ نہ ملنے پر کمپنی کے سی ای او کو تیز دھار آلے کے وار کرکے قتل کرنے کے واقعہ کا مقتول کے بھائی کی مدعیت میں گرفتار ملزم کے خلاف ٹیپو سلطان تھانے میں درج کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پیر کی شب ٹیپو سلطان تھانے کے علاقے شاہراہ فیصل کاوش کراؤن پلازہ کی چوتھی منزل پر واقع نجی سوفٹ ویئر ہاؤس میں تنخواہ نہ ملنے پر کمپنی کے سی ای او نوید خان کو تیز دھار آلہ کے پے درپے وار کرکے قتل کرنے کے واقعہ کا مقدمہ الزام نمبر24/258 بجرم دفعہ 302 کے تحت مقتول کے بھائی امتیاز خان کی مدعیت میں گرفتار ملزم شعیب خان کے خلاف ٹیپو سلطان تھانے میں درج کرلیا گیا۔
ایس ایچ او ٹیپو سلطان طارق محمود کے مطابق گرفتار ملزم شعیب خان کوموقع پر سے گرفتار کرکے آلہ قتل برآمد کرلیا گیا تھا، گرفتار ملزم گزشتہ 8 ماہ سے مذکورہ کمپنی میں بحیثیت ڈیولیپر ملازمت کررہا تھا۔
گرفتار ملزم کی تنخواہ ڈیڑھ روپے تھی اور گرفتار ملزم کو گزشتہ 3 ماہ سے تنخواہ نہیں ملی تھی، پیر کو گرفتار ملزم نے تنخواہ نہ ملنے پرتلخ کلامی کے بعد کمپنی کے سی ای او نوید خان کو تیزدھار آلہ کے وار کرکے شدید زخمی کیا تھا، شدید زخمی کمپنی کے سی ای او کواسپتال کیا گیا جہاں وہ دوران علاج دم توڑ گیا۔
گرفتا ملزم کے مطابق اس کے والد بیمار تھے اور پیسوں کی ضرورت تھی گرفتار ملزم کی نفسیاتی مسائل سے دوچار تھا اورنفسیاتی ڈاکٹر کے پاس چیک اپ کے لیے بھی جاتا تھا۔
ایس ایچ او نے بتایاکہ گرفتار ملزم سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔