ایف آئی اے کا ڈائریکٹربن کر فراڈ کرنے والا گرفتار

ملزم محمدخالد تاج نے واٹس ایپ اکاؤنٹ پر ڈائریکٹر اسلام آباد زون کی یونیفارم میں تصاویر بھی لگائی ہوئی تھی، ترجمان

فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی کا جعلی ڈائریکٹر ایف آئی اے کی تحویل میں ( فوٹو: ایکسپریس نیوز )

ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد نے کارروائی کرتے ہوئے ایف آئی اے کا جعلی ڈائریکٹر بن کر دھوکا دہی ا ور فراڈ میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم محمد خالد تاج نے خود کو ایف آئی اے کا جعلی ڈائریکٹر ظاہر کیا، جبکہ ملزم نے اپنے واٹس ایپ اکاؤنٹ پر ڈائریکٹر اسلام آباد زون کی یونیفارم میں تصاویر بھی لگائی ہوئی تھیں۔


ملزم نے خود کو ایف آئی اے کا ڈائریکٹر ظاہر کر کے مختلف لوگوں سے فراڈ کیا، جس کی گرفتاری کے لیے خصوصی چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دی گئی تھیں۔

ترجمان کے مطابق ملزم کو اڈیالہ روڈ راولپنڈی سے گرفتار کیا گیا، جبکہ ملزم سے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔

 
Load Next Story