جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں تین سپاہی شہید
جام شہادت نوش کرنے والوں میں سپاہی اسد اللہ، سپاہی محمد سفیان، سپاہی زین علی شامل ہیں، آئی ایس پی آر
جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کے تبادلہ میں پاک فوج کے تین جوان شہید ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق جنوبی وزیرستان میں 9 جولائی کوسیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے دوران تین جوان شہید ہوگئے۔
جام شہادت نوش کرنے والوں میں سپاہی، اسد اللہ عمر: 30 سال، ساکن ضلع میٹاری، سپاہی محمد سفیان، عمر: 28 سال، ساکن ڈی آئی خان اور سپاہی زین علی، عمر: 24 سال، سکنہ ضلع بہاولنگر شامل ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں موجود دیگر دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے کارروائی جاری ہے۔ پاکستانی سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔