پولیس کی وردیوں میں وارداتیں کرنے والے ملزمان گرفتار
پولیس نے بتایا کہ ملزمان واردات کے لئے پولیس کی وردی کا استعمال کرتے ہیں
کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں پولیس مقابلے کے دوران 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس نے بتایا کہ لیاقت آباد فلائی اوور پر پولیس کا اسٹریٹ کرمنلز کے ساتھ مقابلہ ہوا،دو طرفہ فائرنگ کے بعد 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق ملزمان وائٹ کرولا پر سوار تھے جنہیں مشتبہ جانتے ہوئے پولیس نے روکا تو ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کردی تاہم جوابی فائرنگ کے نتیجے میں چاروں ملزمان کی گرفتاری عمل میں آئی۔
گرفتار ملزمان کی شناخت نجم پرویز، حمزہ شکیل، محمد صفیان عرف یوسف اور ثاقب حسین کے ناموں سے ہوئی ملزمان کے قبضے سے 3 عدد 9mm پسٹل لوڈ میگزین، 1 عدد ریوالور، والٹ، 4 عدد موبائل فون، 2 عدد پولیس کے جعلی کارڈ, ATM کارڈ، 3 عدد گھڑیاں اور نقدی سمیت پولیس کیپ، اور بیلٹ برآمد ہوئی۔
پولیس نے بتایا کہ ملزمان واردات کے لئے پولیس کی وردی کا استعمال کرتے ہیں تاہم گرفتار ملزمان کو تھانے منتقل کرکے مزید تفتیش کی جا رہی ہیں۔