وہاب عبدالرزاق کی برطرفی یہ سرجری سمجھ سے باہر ہے سابق کپتان ناراض

لیجنڈز لیگ ٹورنامنٹ میں شریک آل راؤنڈر بھی بابراعظم کو اتنے مواقعے ملنے پر حیران

لیجنڈز لیگ ٹورنامنٹ میں شریک آل راؤنڈر بھی بابراعظم کو اتنے مواقعے ملنے پر حیران (فوٹو: ایکسپریس ویب)

قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے وہاب ریاض اور عبدالرزاق کو سلیکشن کمیٹی سے ہٹائے جانے پر حیرانگی کا اظہار کردیا۔

ورلڈ چیمپئین شپ آف لیجنڈز ٹورنامنٹ میں شریک پاکستانی ٹیم کے رکن شاہد آفریدی نے جنوبی افریقہ کیخلاف میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں کسی کپتان اتنے موقعے نہیں ملے جتنے بابراعظم کو ملے، ورنہ ہماری روایت ہے کہ میگا ایونٹ میں ناقص فارم کے بعد کپتان پہلے گھر جاتا ہے۔

سلیکشن کمیٹی سے رزاق اور وہاب کی برطرفی سابق کرکٹر نے کا کہنا تھا کہ یہ اقدام تھا جس کو "سرجری" قرار دیا گیا تھا، ایمانداری کیساتھ یہ سرجری میری سمجھ سے باہر ہے۔

مزید پڑھیں: 'ورلڈکپ شکست؛ کیا سرجری صرف وہاب، عبدالرزاق تک محدود تھی'

سابق آل راؤنڈر نے کہا کہ میں نے مصباح، یونس نے پاکستانی ٹیم کی قیادت کی لیکن اتنے مواقعے کبھی نہیں ملے، اتنا سب کچھ ملنے کے بعد بھی بابراعظم خود کو ثابت نہیں کرسکے۔


پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا تھا کہ سابق کرکٹرز وہاب ریاض اور عبدالرزاق کو سلیکشن کمیٹی سے ہٹادیا گیا ہے، اب قومی ٹیم کیلئے اِن خدمات کی ضرورت نہیں۔

مزید پڑھیں: ٹی20 ورلڈکپ میں ناقص پرفارمنس؛ وہاب ریاض، عبدالرزاق عہدے سے فارغ

دونوں سابق کرکٹرز ٹی20 ورلڈکپ سمیت نیوزی لینڈ اور انگلینڈ دورے کے دوران مینز سلیکشن کمیٹی کے رکن تھے۔

دوسری جانب اعلامیے میں سلیکشن کمیٹی کے دیگر تین اراکین محمد یوسف، اسد شفیق اور بلال افضل کے مستقبل سے متعلق کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا ہے، جس پر سوالات اُٹھ رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: ناقص پرفارمنس پیش کرنیوالی ٹیم کیلئے پلانز کی بھرمار

بورڈ کی جانب سے فیصلہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب دونوں کرکٹرز لیجنڈز لیگ ٹورنامنٹ کھیلنے میں مصروف ہیں، اس ٹورنامنٹ میں پاکستانی ٹیم 5 میں 4 میچز جیت کر ٹاپ پوزیشن پر موجود ہے۔
Load Next Story