جنوبی افریقا کے پاس بھارت سے ٹی20 ورلڈکپ کی شکست کا بدلہ لینے کا موقع
ورلڈ چیمپئین شپ آف لیجنڈز ٹورنامنٹ میں دونوں ٹیموں کا میچ کواٹر فائنل کی صوتحال اختیار کرگیا
ورلڈ چیمپئین شپ آف لیجنڈز ٹورنامنٹ میں بھارت اور جنوبی افریقہ کا میچ کواٹر فائنل کی صورتحال اختیار کرگیا۔
پاکستان کیخلاف ایجبسٹن کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کو 9 وکٹوں سے شکست دی جس کے بعد انکا نیٹ ریٹ بہتر ہوگیا اور 4 پوائنٹس ملے۔
بھارتی ٹیم 4 میچز کھیل کر 4 پوائنٹس کیساتھ چوتھی پوزیشن پر موجود ہے جبکہ جنوبی افریقہ نے 4 میچز میں محض ایک فتح سمیٹی ہے۔
بھارت نے ٹی20 ورلڈکپ 2024 کے فائنل میں جنوبی افریقی ٹیم کو شکست دیکر شائقین کرکٹ کے دلوں کو توڑ دیا تھا تاہم اب لیجنڈز کے پاس موقع ہے کہ وہ بھارت کو شکست دیکر ایونٹ کے اگلے راؤنڈ میں پیشقدمی کرسکتے ہیں۔
مزید پڑھیں: ورلڈ چیمپیئنز شپ آف لیجنڈز؛ جنوبی افریقا نے پاکستان کو 9 وکٹوں سے ہرا دیا
اگر پہلے میچ میں آسٹریلیا ویسٹ انڈیز کو ہرادیتی ہے تو وہ ٹاپ پوزیشن پر آجائے گی جبکہ ویسٹ انڈیز تیسری پوزیشن پر چلا جائے گا، اس صورت میں اگر افریقی ٹیم بھارت کو شکست دیتی ہے تو وہ نیٹ ریٹ کی بنیاد پر کیریبئین ٹیم کو نیچے دھکیل کر ٹاپ 4 میں شامل ہوسکتی ہے۔
مزید پڑھیں: ورلڈ چیمپیئن شپ آف لیجنڈز؛ سیمی فائنل کب کھیلے جائیں؛ کون کس سے ٹکرائے گا؟
دوسری جانب اگر بھارت میچ جیت جاتا ہے تو اسکی سیمی فائنل کھیلنے کی امیدیں یقینی ہوجائے گی اور افریقی ٹیم کو سامنا پیک کرنا پڑے گا تاہم بھارت کیخلاف جنوبی افریقہ کی جیت اور آسٹریلیا کے خلاف ویسٹ انڈیز جیت جاتا ہے تو بھارت اور جنوبی افریقہ کیلئے نیٹ ریٹ اہم ہوگا۔