بھارت میں ایڈز سے 47 طلبا ہلاک مزید 828 کے ٹیسٹ مثبت آگئے
220 اسکولوں اور 24 کالجوں میں طلبا انجیکشن کے ذریعے منیشات کا استعمال کر رہے ہیں
بھارت ریاست تریپورہ میں 828 طلبا کا ایچ آئی وی ٹیسٹ مثبت آیا ہے جب کہ 47 طلبا پہلے ہی اس موذی مرض میں ہلاک ہوچکے ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست تریپورہ کی ایڈز کنٹرول سوسائٹی کی جانب سے جاری رپورٹ میں ہوشربا انکشافات سامنے آئے ہیں۔
رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ ریاست تریپورہ میں روزانہ کی بنیاد پر ایڈز کے 5 سے 7 نئے کیسز سامنے آ رہے ہیں۔ موذی مرض سے متاثرہ طلبا کی تعداد 828 ہوگئی جب کہ 47 طلبا ہلاک ہوچکے ہیں۔
ریاست تریپورہ کے ایڈز زدہ طلبا نے ملک بھر کے مختلف تعلیمی اداروں میں تعلیم حاصل کرنا چھوڑ دی ہے۔ اسی طرح دیگر ریاستوں سے تریپورہ آنے والے طلبا واپس اپنے علاقوں میں جا رہے ہیں۔
تاحال ایڈز کے اتنی تیزی سے پھیلنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی لیکن رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 220 اسکولوں اور 24 کالجوں میں طلبا انجیکشن کے ذریعے منشیات کا استعمال کر رہے ہیں۔
طلبا میں ایڈز کے تیزی سے پھیلاؤ کی وجہ یہی انجیکشن کا استعمال ہے۔