کراچی میں بارش کا امکان جمعہ تک برقرار رہے گا محکمہ موسمیات

بدھ کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36.6 اور ہوا میں نمی کا تناسب 79 فیصد رہا

(فوٹو: فائل)

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں بارش کا امکان جمعہ تک برقرار رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو شہر کے قریب مشرقی و شمالی علاقوں میں بننے والے بادل نہیں برس سکے، جمعرات اور جمعہ کو کراچی میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے اورہلکی بارش کا امکان ہے، دوروز کے دوران کبھی کبھار معمول سے تیزہوائیں چل سکتی ہیں۔

محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر کی جاری پیش گوئی کے مطابق سندھ میں بحیرہ عرب سے کم شدت کی مون سون ہواؤں کا سلسلہ مسلسل اثراندازہورہا ہے۔


شہر میں بدھ کو بھی گرم ومرطوب دن ریکارڈ ہوا اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36.6 ڈگری جبکہ ہوا میں نمی کاتناسب 79 فیصد رہا۔

بدھ کو صبح کے وقت نمی کا تناسب 82 فیصد تک بڑھنے اورسمندری ہواؤں کی بندش کے سبب گرمی و حبس محسوس کیا گیا، دوپہر سے سہ پہرکے درمیان شہرکے مشرقی وشمالی علاقوں میں بادل بننے کے باوجود کہیں بھی بارش نہیں ہوسکی۔

 
Load Next Story