ٹی 20 آل راؤنڈرز رینکنگ بھارت کے ہاردک پانڈیا پہلی پوزیشن سے محروم

بلے بازوں کی درجہ بندی میں پاکستان کے بابراعظم چوتھے اور محمد رضوان پہلے نمبر پر ہیں

فوٹو: فائل

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی 20 کی نئی رینکنگ جاری کردی۔

ٹی 20 آل راؤنڈرز کی رینکنگ میں بھارت کے ہاردک پانڈیا پہلی پوزیشن سے محروم ہوگئے جبکہ سری لنکا کے وانندو ہسارانگا پہلے نمبر پر آگئے ہیں۔

آل راؤنڈرز میں آسٹریلیا کے مارکوس اسٹونس تیسرے، زمبابوے کے سکندر رضا چوتھے، بنگلادیش کے شکیب الحسن پانچویں جبکہ افغانستان کے محمد نبی چھٹے نمبر پر ہیں۔


ٹاپ ٹین آل راؤنڈرز میں کوئی پاکستانی کرکٹر شامل نہیں تاہم عماد وسیم گیارہویں نمبر پر موجود ہیں۔

مزید پڑھیں: راہول دریوڈ نے 5 کروڑ کی انعامی رقم سے آدھی واپس کیوں کی؟ وجہ جانیے

بیٹنگ کے شعبے میں آسٹریلیا کے ٹریویس ہیڈ پہلے، بھارت کے سوریا کمار یادو دوسرے، انگلینڈ کے فل سالٹ تیسرے، پاکستان کے بابر اعظم چوتھے اور محمد رضوان پانچویں نمبر پر ہیں۔

بولرز کی رینکنگ میں انگلینڈ کے عادل رشید پہلے، جبونی افریقا کے اینرچ نورٹجے دوسرے، سری لنکا کے وانندو ہاسارانگا تیسرے اور افغانستان کے راشد خان چوتھے نمبر پر ہیں، پاکستان کا کوئی بولر ٹاپ ٹین میں شامل نہیں۔
Load Next Story