پنجاب کی پہلی کلائمیٹ چینج پالیسی تیار کر لی گئی مریم اورنگزیب

پالیسی پر عملدرآمد سے فضائی آلودگی اور اسموگ پرقابو پانے میں بھرپور مدد ملے گی، سینیئر وزیر

فوٹو: فائل

پنجاب کی سینیئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پنجاب کی پہلی کلائمیٹ چینج پالیسی تیار کر لی گئی ہے جو منظوری کے لیے جلد ہی کابینہ کو ارسا ل کر دی جائے گی۔

سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی زیر صدارت کلائمیٹ چینج پالیسی کے بارے میں جائزہ اجلاس ہوا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سینئر وزیرنے کہا کہ پالیسی پر عملدرآمد کیلیے ٹائم لائن کے ساتھ کام ہوگا۔ طے شدہ پالیسی کے مطابق ماحولیاتی الودگی اورسموگ کے خاتمے کے لیے دس سال کے دوران لانگ ٹرم اور شارٹ ٹرم بنیادوں پر کام کیا جائے گا۔


مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ اس کے لیے باقاعدہ فنڈز بھی مہیا کیے گئے ہیں، پالیسی میں سالانہ ترقیاتی اسکیم کے تحت سوا تین سوارب کے پراجیکٹس رکھے گئے ہیں۔

سینیئر وزیر نے کہا کہ یہ پالیسی تمام سرکاری ونجی اسٹیک ہولڈرز کی باہمی مشاورت سے بنائی گئی ہے۔ پالیسی پر عملدرآمد سے فضائی آلودگی اور اسموگ پرقابو پانے میں بھرپور مدد ملے گی۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف عوام کو موسمیاتی تغیرات کے اثرات سے بچانے کے لیے گراس روٹ لیول پر کام کررہی ہیں۔
Load Next Story