کراچی پولیس نے محرم الحرام سے متعلق سیکیورٹی پلان فائنل کرلیا
کراچی پولیس کے 17 ہزار 947 افسران و اہلکار سیکیورٹی پر تعینات کیے جائیںگے، اعلامیہ
کراچی پولیس نے محرم الحرام سے متعلق سیکیورٹی پلان کو حتمی شکل دیدی۔
ترجمان کراچی پولیس کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ محرم الحرام کے دوران کراچی پولیس کے 17 ہزار 947 افسران و اہلکار سیکیورٹی پر تعینات کیے جائیںگے، محرم الحرام کے دوران 1049 جلوس برآمد اور 4 ہزار 664 مجالس کا انعقاد ہوگا۔
اعلامیے کے مطابق شہر میں منعقدہ مجالس پر 4 ہزار 392، جلوسوں پر 11 ہزار 628 جبکہ انتہائی حساس مقامات و امام بارگاہوں پر 1927 افسران و جوان سیکیورٹی ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دینگے۔
ترجمان کے مطابق سیکیورٹی پلان میں ٹریفک پولیس کے 987 افسران و جوان محرم الحرام میں اپنے ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دینگے ، ترجمان کراچی پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ اپنے اردگرد کڑی نگاہ رکھیں اور کسی بھی مشکوک ، غیر معمولی نقل و حرکت اور صورتحال کو دیکھتے ہوئے فوری طور پر پولیس مددگار 15 کو اطلاع دیں۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کراچی پولیس عوام کے جان و مال کی حفاظت اور امن و امان کی بحالی کیلئے کراچی پولیس اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔