صدر نے لاہور اور سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کی تقرری کی منظوری دیدی
جسٹس محمد شفیع صدیقی کو سندھ ہائیکورٹ اور جسٹس عالیہ نیلم کو لاہور ہائیکورٹ کی چیف جسٹس تعینات کیا گیا ہے
صدر مملکت آصف علی زرداری نے سندھ اور لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کی تقرری کی منظوری دے دی، وزارت قانون نے تعیناتیوں کے نوٹیفکیشن جاری کردیے۔
صدر مملکت نے قائم مقام چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ محمد شفیع صدیقی کی بطور چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ تعیناتی کی منظوری دے دی۔
اسی طرح صدر نے لاہور ہائی کورٹ کی جج جسٹس عالیہ نیلم کی بطور چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ تعیناتی کی بھی منظوری دیدی۔
صدر مملکت آصف علی زرداری نے تعیناتیوں کی منظوری آئین کے آرٹیکل 175 اے (13) کے تحت دی ہے، اور و زارت قانون نے ان تعیناتیوں کے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیے ہیں۔