جسٹس عالیہ نیلم  نے لاہور ہائیکورٹ کی پہلی خاتون چیف جسٹس کا حلف اٹھا لیا

گورنر پنجاب نے جسٹس عالیہ نیلم سے عہدے کا حلف لیا

جسٹس عالیہ نیلم کا کیرئیر 2 دہائیوں پر مشتمل ہے:فوٹو:ایکسپریس نیوز

جسٹس عالیہ نیلم نے لاہور ہائی کورٹ کی پہلی خاتون چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔

گورنر ہاؤس لاہور میں منعقد تقریب میں گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے جسٹس عالیہ نیلم سے عہدے کا حلف لیا۔ لاہور ہائی کورٹ پہنچنے پر پولیس کے چاق و چوبند دستے نے جسٹس عالیہ نیلم کو سلامی پیش کی۔


جسٹس عالیہ نیلم ایک ممتاز قانون دان ہیں اوران کا کیرئیر 2 دہائیوں سے زائد پر مشتمل ہے۔ جسٹس عالیہ نیلم نے 1996 میں اپنے قانونی کیریئر کا آغاز کیا۔ جسٹس عالیہ نیلم کو آئین، قانون، وائٹ کالر کرائم، دیوانی، فوجداری، انسداد دہشت گردی کے قوانین، نیب، بینکنگ جرائم پر خصوصی مہارت حاصل ہے۔

جسٹس عالیہ نیلم 2013 میں لاہور ہائی کورٹ کی ایڈیشنل جج کے طور پر تعینات ہوئیں۔ انہوں نے 16 مارچ 2015 کو بطور مستقل جج حلف اٹھایا۔ جسٹس عالیہ پنجاب میں انسداد دہشت گردی عدالت کی پہلی خاتون ایڈمینسٹریٹو جج بھی رہ چکی ہیں۔ جسٹس عالیہ نیلم نے پنجاب میں ای کورٹس میں ٹرائل کے دوران شواہد اور بیانات ریکارڈ کرنے کے لیے اسٹینڈرڈ آپریٹنگ پروسیجر کی تیاری میں اہم کردار ادا کیا۔


جسٹس مس عالیہ نیلم نے صوبہ پنجاب میں ای کورٹس میں ٹرائل کے دوران شواہد اور بیانات ریکارڈ کرنے کے لیے اسٹینڈنگ آپریٹنگ پروسیجر کی تیاری میں اہم کردار ادا کیا۔
Load Next Story