ڈی آئی خان مضافاتی علاقے سے پولیس اور ایف سی اہلکاروں کی لاشیں برآمد
ڈی آئی خان کے مضافاتی علاقے سے پولیس اور ایف سی اہل کاروں کی لاشیں برآمد ہوئیں۔
پولیس کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں ٹانک کے مضافاتی علاقے سے 2 سرکاری اہل کاروں کی لاشیں کڑی حیدر گاؤں کے قریب کھیتوں سے ملی ہیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق ایک لاش پولیس اہل کار اور دوسری ایف سی اہلکار کی ہے۔
پولیس اہل کار حبیب کو گھر سے نکلتے ہوئے نامعلوم افراد نے گزشتہ روز اغوا کیا تھا جب کہ ایف سی اہل کار بھی گزشتہ روز گھر سے نکلنے کے بعد لاپتا ہوا تھا۔
پولیس نے دونوں لاشیں تحویل میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔