سونے کی قیمت میں فی تولہ 1200روپے کا اضافہ

اسٹاف رپورٹر  جمعرات 11 جولائی 2024
10 گرام سونے کی قیمت بھی 1029روپے کے اضافے سے 211591روپے کی سطح پر آگئی۔

10 گرام سونے کی قیمت بھی 1029روپے کے اضافے سے 211591روپے کی سطح پر آگئی۔

  کراچی: بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 10ڈالر کے اضافے سے 2382ڈالر کی سطح پر آگئی۔

اس باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی جمعرات کو 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 1200روپے کے اضافے سے 246800روپے اور دس گرام سونے کی قیمت بھی 1029روپے کے اضافے سے 211591روپے کی سطح پر آگئی۔

اسکے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2900روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2486.28روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔

بلین مارکیٹ کے نمائندوں کا کہنا ہے کہ سونے کی گھٹی ہوئی خریداری سرگرمیوں کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت کا تعین 2500روپے انڈر کاسٹ کیا گیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔