کنوارہ ظاہر کرکے دوسری شادی کرنیوالا شوہر ضمانت خارج ہوتے ہی عدالت سے فرار

عدالت کی جانب سے ضمانت قبل از گرفتاری خارج کرتے ہی ملزم پولیس کو چکما دے کر رفوچکر ہوگیا

(فوٹو: انٹرنیٹ)

خود کو کنوارہ ظاہر کرکے دوسری شادی کرنے والا شخص ضمانت خارج ہوتے ہی عدالت سے فرار ہوگیا۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق دوسری شادی کے لیے نکاح نامے میں پہلی شادی کو چھپا کر کنوارہ لکھوانے پر شوہر کے خلاف درج مقدمے کے معاملے میں ملزم ضمانت خارج ہوتے ہی احاطہ عدالت سے پولیس کو چکما دے کر فرار ہوگیا۔



یہ خبر بھی پڑھیں: راولپنڈی؛ خود کو کنوارہ ظاہر کرکے دوسری شادی کرنے والے پر مقدمہ درج


عدالت نے ملزم واجد منصور کی ضمانت قبل از گرفتاری خارج کردی، جس کے بعد ملزم احاطہ عدالت سے پولیس کو چکما دے کر رفوچکر ہوگیا۔


ملزم کے خلاف تعزیرات پاکستان کے سیکشن465،420 ،495 کے تحت راولپنڈی کے تھانہ صادق آباد میں مقدمہ درج کیا گیا تھا، جس کے بعد وکلا کی جانب سے ضمانت اخراج کی استدعا کی گئی تھی۔ ایڈیشنل سیشن جج راولپنڈی وسیم انجم نے ملزم (شوہر) کی درخواست ضمانت خارج کر دی۔

Load Next Story