عمران خان کیخلاف پرویز خٹک کا عدالت میں دیا گیا بیان سامنے آگیا

شہزاد اکبر نے کابینہ کےسامنے ایک بند لفافہ پیش کیا جس پر مجھ سمیت کابینہ کے دیگر اراکین نے اعتراض کیا، پرویز خٹک

شہزاد اکبر نے کابینہ کےسامنے ایک بند لفافہ پیش کیا جس پر مجھ سمیت کابینہ کے دیگر اراکین نے اعتراض کیا، پرویز خٹک

بانی پی ٹی آئی کے خلاف سابق وزیر دفاع پرویز خٹک کا عدالت میں دیا گیا بیان سامنے آ گیا۔

پرویز خٹک نے کہا کہ 2019میں کابینہ میں مشیر احتساب شہزاد اکبر نے بریفنگ دی کہ برطانوی اور پاکستانی حکومت کے مابین معاہدہ ہوا ہے جس میں برطانیہ میں پکڑی گئی غیر قانونی رقم کو پاکستان واپس لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، غیر قانونی طور پرمنتقل کئے گئے190ملین پاؤنڈ پاکستان کو واپس کئے جائیں گے۔


پرویز خٹک نے بتایا کہ شہزاد اکبر نے کابینہ کےسامنے ایک بند لفافہ پیش کیا اور بتایا لفافے میں معاہدہ کی دستاویز موجود ہے، مجھ سمیت کابینہ کے دیگر اراکین نے اعتراض کیا کہ بند لفافے میں موجود معاہدے کے مندرجات سے آگاہ کیا جائے، تو شہزاد اکبر نے بتایا کہ معاہدہ خفیہ ہے،جس پر کابینہ کے اراکین خاموش ہو گئے۔

پرویز خٹک نے کہا کہ شہزاد اکبر نے بند لفافے کو اضافی ایجنڈے کے طور پر کابینہ میں پیش کیا اور سابق وزیراعظم نے اضافی ایجنڈے کی کابینہ سے باقاعدہ منظوری بھی لی،

نیب ریفرنس کے تفتیشی افیسر نے مجھے بتایا کہ معاہدے کے ساتھ ایک تحریر بھی تھی، جس پر رقم پراپرٹی ٹائیکون کو منتقل کرنے کا لکھا گیا تھا، رقم کا کچھ حصہ پہلے ہی منتقل کیا جا چکا ہے۔
Load Next Story