مذاکرات ناکام چیئرمین ایف بی آر کا آٹے پر عائد ود ہولڈنگ ٹیکس ختم کرنے سے انکار
آئی ایم ایف نے ریٹیلرز ٹیکس پیئر پر کڑی شرائط عائد کی ہیں ود ہولڈنگ ٹیکس ختم نہیں کرسکتے، چیئرمین ایف بی آر
فلورملز ایسوسی ایشن اور ایف بی آر کے درمیان مذاکرات ناکام ہوگئے، چیئرمین ایف بی آر نے آٹا پر عائد ود ہولڈنگ ٹیکس ختم کرنے سے انکار کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اس ضمن میں چیئرمین ایف بی آر ملک امجد زبیر اور فلورز ملز ایسوسی ایشن کے درمیان زوم پر اجلاس ہوا جو کہ سیکریٹری فوڈ پنجاب کے دفتر میں ہوا۔ زوم میٹنگ میں وزیر خوراک پنجاب بلال یاسین بھی موجود تھے۔
میٹنگ میں فلور ملز ایسوسی ایشن نے کہا کہ پنجاب بھر میں آٹا کے بزنس پر ود ہولڈنگ ٹیکس اور فلورملز پر عائد سالانہ ٹرن اوور ٹیکس ختم کیا جائے اس سے آٹا کی قیمت میں کمی آسکتی ہے۔ انہوں ںے یہ بھی کہا کہ ود ہولڈنگ ٹیکس کی ڈاکیومنٹیشن کرنا آٹا ڈیلرز اور دکان داروں کے لیے ممکن نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں : فلور ملز کی کراچی سمیت ملک بھر میں ہڑتال، سپلائی بند ہونے سے آٹا بحران کا خدشہ
چیئرمین ایف بی آر نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کی جانب سے ریٹیلرز ٹیکس پیئر پر کڑی شرائط عائد ہیں اس لیے فلور ملزم کے آٹا ڈیلر اور ریٹیلیرز پر سے ود ہولڈنگ ٹیکس ختم نہیں کیا جاسکتا۔