لاہور میں کتوں پر تشدد کرنے والے شہری پر مقدمہ درج

متاثرہ کتوں کو این جی او کے حوالے کر دیا گیا

فوٹو: فائل

تھانہ چوہنگ میں کتوں پر تشدد کرنے والے شہری پر مقدمہ درج کر لیا گیا جبکہ متاثرہ کتوں کو این جی او کے حوالے کر دیا گیا۔

انچارج اینمل ریسکیو سینٹر لیڈی وارڈن عروسہ حسین کی مدعیت میں شہری کی شکایت پر انسدادِ تشدد جانوراں ایکٹ 1890 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔ رانا ابرار نامی ملزم کو گرفتار بھی کر لیا گیا۔


سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر نے انچارج سینٹر عروسہ حسین اور ہیڈ آف آپریشنز سینٹر ذوفیشان انوشے کو شاباشی دیتے ہوئے کہا کہ بے زبانوں پر ظلم و تشدد کسی صورت برداشت نہیں، پولیس اینمل ریسیکو سینٹر کے قیام کا مقصد بے زبان خلقِ خدا کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔

واضح رہے کہ آئی پنجاب کی ہدایت پر گزشتہ سال لاہور میں پہلا پولیس اینیمل ریسکیو سینٹر قائم کیا گیا تھا، ریسکیو سینٹر جانوروں کی ویلفیئر کے لیے کام کرنے والی این جی او کی معاونت سے قائم کیا گیا تھا۔

اب تک مجوعی طور پر انسدادِ تشدد جانوراں ایکٹ 1890 کے تحت 06 مقدمات کا اندراج کیا جا چکا ہے، پولیس اینمل ریسیکو سینٹر میں سینکڑوں بے زبانوں کی زندگیوں کو بچایا گیا ہے۔
Load Next Story