منشیات فروش کی والدہ نے پولیس پرپالتو کتا چھوڑدیا 2 اہلکار زخمی

پولیس نے فائرنگ کر کے کتے کو ہلاک کردیا، حکام

منشیات فروش فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا:فوٹو:فائل

کراچی میں منشیات فروش کی والدہ نے پولیس اہلکاروں پر پالتو کتا چھوڑ دیا۔

سائٹ اے پولیس نے پٹھان کالونی میں منشیات فروش کے گھر پر چھاپہ مارا۔ اس دوران پالتو کتے نے حملہ کر کے 2 پولیس اہلکاروں کو زخمی کر دیا۔ پولیس کی فائرنگ سے کتا مارا گیا۔


ایس ایچ او سائٹ اے فاروق سنجرانی کا کہنا ہے کہ پولیس نے خفیہ ذرائع سے ملنے والی اطلاع پر پٹھان کالونی میں پی کے نامی منشیات فروش کے گھر پر چھاپہ مارا جو کہ گھر سے منشیات فروخت کرتا تھا۔ کارروائی کے دوران منشیات فروش کی والدہ نے پولیس اہلکاروں پر پالتو کتا چھوڑ دیا جس کے حملے میں 2 پولیس اہلکار وسیم اور مجاہد زخمی ہوگئے۔ کتے کے کاٹنے سے دونوں اہلکاروں کے ہاتھوں اور پیروں میں زخم آئے۔

پولیس اہلکاروں نے فائرنگ کر کے کتے کو ہلاک کر دیا جبکہ زخمی پولیس اہلکاروں کو فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس نے کارروائی کے دوران منیشات فروش کے ساتھی فرمان کو گرفتار کر کے آدھا کلو چرس برآمد کرلی جبکہ پی کے ایک کلو چرس پھینک کر موقع سے فرار ہوگیا- پولیس نے واقعہ کا مقدمہ سرکار کی مدعیت میں درج کرلیا ہے اور مفرور قرار دیئے جانے والے منشیات فروش پی کے کی تلاش میں چھاپے مارے جا رہے ہیں ۔
Load Next Story

@media only screen and (min-width: 1024px) { div#google_ads_iframe_\/11952262\/express-sports-story-1_0__container__ { margin-bottom: 15px; } } @media only screen and (max-width: 600px) { .sidebar-social-icons.widget-spacing { display: none; } }