سجل علی اور ہمایوں سعید پہلی بار اسکرین پر ساتھ جلوہ گر ہونے کیلئے تیار
سجل اور ہمایوں سعید کا ڈرامہ خلیل الرحمٰن قمر نے لکھا ہے
پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار ہمایوں سعید اور اداکارہ سجل علی پہلی بار کسی ڈرامے میں ساتھ کام کرنے جارہے ہیں۔
سجل علی کا شمار پاکستان کی اُن اداکاراؤں میں ہوتا ہے جو ہمیشہ ایسے ڈراموں میں کام کرنا پسند کرتی ہیں جن کی کہانی جاندار ہو اور اُس کہانی سے شائقین کو معنی خیز پیغام ملے۔
اداکارہ نے اپنے کیریئر کے دوران جتنے بھی ڈرامے کیے ہیں، وہ سارے ہی سُپر ہٹ ہوئے ہیں اور اب سجل علی نے کچھ عرصے کے وقفے کے بعد دوبارہ ڈراموں کی دُنیا میں واپسی کی ہے۔
ان دنوں سجل علی جہاں اپنے ڈرامہ سیریل 'زرد پتوں کا بن' میں اپنی زبردست اداکاری سے مداحوں کے دل جیت رہی ہیں تو وہیں اداکارہ کے نئے ڈرامے کی خبر بھی سامنے آگئی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سجل علی اور ہمایوں سعید اپنے نئے ڈرامے 'میں منٹو نہیں ہوں' میں ایک ساتھ جلوہ گر ہوں گے، یہ ڈرامہ نجی ٹی وی چینل پر نشر کیا جائے گا۔
ڈرامہ سیریل 'میں منٹو نہیں ہوں' کے ہدایتکار ندیم بیگ ہوں گے جبکہ اسے معروف ڈرامہ نگار خلیل الرحمٰن قمر نے لکھا ہے۔