سپریم کورٹ کا فیصلہ چیف الیکشن کمشنر فوری استعفیٰ دیں عمر ایوب

الیکشن کمیشن نے عمران خان اور پی ٹی آئی کے ساتھ تعصب کیا، عمر ایوب

باقی 4 الیکشن کمشنر بھی مستعفی ہوں، رہنما پی ٹی آئی:فوٹو:فائل

تحریک انصاف کے رہنما عمر ایوب نے سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد چیف الیکشن کمشنر سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا۔


سپریم کورٹ کے مخصوص نشستیں پی ٹی آئی کو دینے کے فیصلے کے بعد عمر ایوب نے بیان میں کہا کہ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا سمیت الیکشن کمیشن کے باقی 4 کمشنرز کو بھی فوری طور پر استعفیٰ دینا چاہیے۔

عمر ایوب کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن بانی پی ٹی آئی عمران خان اور پی ٹی آئی کے خلاف متعصب تھا۔ الیکشن کمیشن اب بھی عمران خان اور پی ٹی آئی کے خلاف متعصب ہے۔
Load Next Story