پاکستان چیمپئنز کا ویسٹ انڈیز چیمپئنز کو جیت کے لیے 199 رنز کا ہدف
ویسٹ انڈیز چیمپئنز کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتےہوئے پاکستان چیمپئنز نے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 198 رنز بنائے
پاکستان چیمپئنز نے ویسٹ انڈیز چیمپئنز کو جیتنے کے لیے 199 رنز کا ہدف دے دیا۔
نارتھمپٹن میں جاری ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کے پہلے سیمی فائنل میں ویسٹ انڈیز چیمپئنز کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان چیمپئنز نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 198 رنز اسکور کیے۔
پاکستان کی جانب سے کپتان یونس خان 65 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ کامران اکمل 46، سہیل تنویر 33، شاہد آفریدی 1، صہیب مقصود 1 جبکہ شرجیل خان، شعیب ملک اور مصباح الحق 0، 0 رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔
عامر یامین 40 رنز بنا کر ناقابلِ شکست پویلین لوٹے۔
ویسٹ انڈیز کی جانب سے فیڈل ایڈورڈز نے 3، سلیمن بین نے 2 جبکہ ڈوائن اسمتھ اور جیروم ٹیلر نے 1، 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔