پشاور میں دلیپ کمار کا آبائی مکان گودام بن گیا خستہ حال عمارت کے منہدم ہونے کا خدشہ
عدم توجہ کے باعث مکان کی چھت اتنی خراب حالت میں ہے کہ یہ کبھی بھی گر سکتی ہے۔
بالی ووڈ کے شہنشاہ دلیپ کمار کا آبائی گھر حکومتی عدم توجہی کی وجہ سے انتہائی خستہ حال ہوگیا ہے اور اب اس کے کسی بھی وقت گرنے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔
پشاور کے قصہ خوانی بازار کے خداداد محلے میں واقع دلیپ کمار کا مکان کبھی دنیا بھر کے لئے مرکز نگاہ تھا لیکن اب اس مکان کی خیر خبر لینے والا کوئی نہیں ہے، صورت حال یہ ہے کہ اب یہ مکان گودام کے طور پر استعمال ہونے لگا ہے۔ مکان میں لکڑی کا بے حد نفیس کام کیا گیا ہے جسے گردش زمانہ نے اتنا نقصان نہیں پہنچایا لیکن عدم توجہ کے باعث اس مکان کی چھت اتنی خراب حالت میں ہے کہ یہ کبھی بھی گر سکتی ہے۔
عوامی نیشنل پارٹی کی گزشتہ صوبائی حکومت نے اس مکان کو خرید کر اسے تاریخی ورثے کے طور پر محفوظ کرنے کا فیصلہ کیا تھا لیکن مکان کے مالکانہ حقوق کے حوالے سے تنازعے کی وجہ سے بات آگے بڑھ نہیں سکی اور تبدیلی کے نام پر قائم ہونے والی نئی حکومت کو شاید اس مکان سے کوئی دلچسپی ہی نہیں۔
واضح رہے کہ اس مکان میں دلیپ کمار کا خاندان قیام پاکستان کے کئی برسوں بعد تک آباد تھا تاہم دلیپ کمار نے ممبئی میں مستقل سکونت اختیار کرلی تھی لیکن وہ آخری بار اس مکان کو دیکھنے 1988 میں آئے تھے۔