خلیل الرحمٰن خبروں میں آنے کیلئے بڑے اداکاروں کیخلاف باتیں کرتے ہیں

لوگوں پر تنقید کریں گے تو بدصورت ہی نظر آئیں گے، ریشم

ریشم نے خلیل الرحمٰن قمر کو مشورہ دیا : فوٹو : ویب ڈیسک

پاکستانی فلم اسٹار ریشم نے کہا ہے کہ ڈرامہ نگار خلیل الرحمٰن قمر کو جب وائرل ہونا ہوتا ہے تو وہ انٹرویوز میں بیٹھ کر اداکاروں کے خلاف بیان دینا شروع کردیتے ہیں۔

حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران ریشم سے معروف ڈرامہ نگار خلیل الرحمٰن قمر کے بارے میں سوال کیا گیا جس پر اداکارہ نے کہا کہ میں اس مصنف کے بارے میں بات نہیں کرنا چاہتی لیکن یہ ضرور کہوں گی کہ اب اُنہیں دوسروں پر تنقید کرنا چھوڑ دینا چاہیے۔

ریشم نے کہا کہ خلیل الرحمٰن کو اپنی صحت پر توجہ مرکوز کرنی چاہیے، میں نے اُن کے حالیہ انٹرویوز دیکھے ہیں جن میں اُن کی صحت خراب نظر آرہی تھی، اب اُن کے چہرے پر بھی پہلے جیسی رونق نہیں رہی۔

اداکارہ نے کہا کہ خلیل الرحمٰن قمر بالکل بدل گئے ہیں، وہ پہلے ایک خوبصورت آدمی تھے، ہم نے ہمیشہ سنا ہے کہ اندرونی خوبصورتی آپ کی ظاہری شکل کو بڑھا دیتی ہے لیکن اگر آپ لوگوں پر تنقید کریں گے تو بدصورت ہی نظر آئیں گے۔

مزید پڑھیں: لوگ کہتے ہیں حرام کی کمائی کا لنگر بانٹتی ہوں، ریشم


اُنہوں نے کہا کہ میرے چہرے پر جو تھوڑی بہت ترو تازگی اور خوبصورتی ہے یہ میرے لنگر (خیرات) کی وجہ سے ہے، میرے اس نیک عمل سے اللہ تعالیٰ بھی خوش ہوتے ہیں۔

ریشم نے کہا کہ خلیل الرحمٰن قمر نے حال ہی میں نعمان اعجاز کے بارے میں نامناسب الفاظ استعال کیے، مجھے یہ سُن کر بہت بُرا لگا کہ ہمارے ڈرامہ نگار کس طرح پاکستان کے لیجنڈری اداکار نعمان اعجاز کو بُرا بھلا کہہ رہے ہیں۔

اداکارہ نے کہا کہ نعمان اعجاز ایک شاندار اداکار ہیں، ہمیں اس بات کو قبول کرنا چاہیے اور ان کا احترام کرنا چاہیے۔ میں نے بھی نعمان اعجاز کے ساتھ کام کیا ہے اور میرا تجربہ شاندار رہا، وہ میرے منہ بولے بھائی ہیں۔

مزید پڑھیں: نعمان اعجاز نے خلیل الرحمٰن کو 'احمق' قرار دیدیا

اُنہوں نے مزید کہا کہ خلیل الرحمٰن ایک چالاک لکھاری ہیں جو خبروں میں آنے کے لیے جان بوجھ کر اداکاروں کے خلاف بات کرتے ہیں، وہ شہرت حاصل کرنے اور سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے لیے ماہرہ خان، صبا قمر اور نعمان اعجاز جیسے بڑے اداکاروں کے خلاف بیان دیتے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں نجی ٹی وی چینل کو دیے گئے انٹرویو میں خلیل الرحمٰن قمر نے کہا تھا کہ نعمان اعجاز ایک گھٹیا آدمی ہیں، پوری دنیا میں صرف نعمان اعجاز ہیں جن سے اُنہیں نفرت ہے باقی لوگوں پر غصہ آتا ہے لیکن نفرت کسی سے نہیں ہے۔
Load Next Story