وزیراعظم وزیراعلیٰ پنجاب ملاقات پیپلزپارٹی کے ساتھ سیاسی مفاہمت بڑھانے پر اتفاق

آئندہ ہفتے وزیر اعظم نواز شریف سے پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی ملاقات کا امکان ہے

ملاقات میں سانحہ ماڈل ٹاؤن سے متعلق قائم کمیشن کی رپورٹ پر بھی مکمل عمل درآمد کا فیصلہ کیا گیا۔۔ فوٹو: فائل

وزیر اعظم نواز شریف اور وزیر اعلٰی پنجاب نے ملک کی موجودہ سیاسی صورت حال کے پیش نظر پیپلز پارٹی کے ساتھ سیاسی مفاہمت بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔


ایکسپریس نیوزکے مطابق رائے ونڈ میں ہونے والی ملاقات کے دوران وفاقی اور صوبائی انتظامیہ کے متعدد افسران بھی موجود تھے۔ اس موقع پر طاہر القادری کی کل جماعتی کانفرنس، آئی ڈی پیز کے لئے مالی تعاون اور عمران خان کے دعووں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے آپریشن ضرب عضب کے دوران پاک فوج اور متاثرین کی امداد کو اولین ترجیح قرار دینے پر اتفاق کیا۔ اس کے علاوہ سانحہ ماڈل ٹاؤن سے متعلق قائم کمیشن کی رپورٹ پر بھی مکمل عمل درآمد کا فیصلہ کیا گیا۔

وزیر اعظم نواز شریف اور وزیر اعلٰی پنجاب کے درمیان غیر رسمی بات چیت کے دوران دونوں رہنماؤں نے مسلم لیگ ن کی جانب سے پاکستان پیپلزپارٹی کے ساتھ سیاسی مفاہمت اور ملاقاتوں کا سلسلہ بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا ہے، جس کے تحت آئندہ ہفتے وزیر اعظم نواز شریف سے پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی ملاقات کا امکان ہے۔
Load Next Story