عمران خان مجھ سے انتخاب لڑلیں پتہ چل جائے گا کہ عوام کس کے ساتھ ہیںعابد شیرعلی
عمران خان سے گزشتہ عام انتخابات میں شکست برداشت نہیں ہو رہی، وزیر مملکت برائے پانی و بجلی
وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ عمران خان ان کے مقابلے میں انتخاب لڑ کر دیکھ لیں پتہ چل جائے گا کہ عوام ان کے ساتھ ہیں یا وزیر اعظم نواز شریف کے ساتھ۔
فیصل آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شمالی وزیر ستان میں آپریشن کے متاثرین خیبر پختونخوا میں بے یارومدد گار ہیں اور عمران خان جلسے جلوسوں کے ذریعے انارکی پھیلارہے ہیں۔ مسلم لیگ (ن) کا لانگ مارچ آزاد عدلیہ کے لئے تھا اقتدار کے حصول کے لئے نہیں، وزیراعظم نواز شریف ملک کےعوام کے لئے دہشت گردی کی جنگ لڑ رہے ہیں اور عمران خان دہشتگردوں کے سامنے گھٹنے ٹیک رہے ہیں۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ عمران خان سے گزشتہ عام انتخابات میں شکست برداشت نہیں ہو رہی، وہ خود تو خیبر پختونخوا میں کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے ہیں، انہیں تکلیف ہے کہ نواز شریف عوامی فلاح و بہبود کے لئے منصوبے کیوں شروع کررہے ہیں۔ عمران خان 4 حلقوں میں ووٹوں کی تصدیق کے دعوؤں کی پسپائی کے بعد اب 35 پنکچر کی بات کررہے ہیں، وہ انہیں چیلنج کرتے ہیں کہ وہ استعفی دے کر ان کے مقابلے میں انتخاب لڑ کر دیکھ لیں کہ عوام ان کے ساتھ ہیں یا وزیر اعظم نواز شریف کے ساتھ ہیں۔
عابد شیرعلی نے کہا کہ جمہوریت کے خلاف نفرت پھیلانے والے شیخ رشید کی خواہشوں کی قربانی عید قرباں سے پہلے ہی ہوجائے گی۔ انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک کے دوران سحر و افطار اور نماز تراویج کے اوقات میں لوڈشیڈنگ نہیں ہو گی۔