سانحہ ماڈل ٹاؤن کی تحقیقات ہورہی ہیں اب لاشوں پر سیاست نہ کی جائے رانا مشہود
تحقیقات کیلیے آئی ایس آئی، آئی بی اور ایم آئی پر مشتمل جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم بنا دی گئی ہے، وزیرقانون پنجاب
پنجاب کے وزیر قانون رانا مشہود نے کہا ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن پر جوڈیشل کمیشن تحقیقات کررہا ہے لیکن اس کے باجود اے پی سی بلا کر صرف لاشوں پر سیاست کی جارہی ہے۔
لاہور میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے پنجاب کے نئے وزیرقانون رانا مشہود نے کہا کہ سانحہ کی تحقیقات کے لیے آئی ایس آئی، آئی بی اور ایم آئی پر مشتمل جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم بنا دی گئی ہے لہذا اب لاشوں پر سیاست کرنے کے بجائے تحقیقات کا انتظار کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ مخالفین کی جانب سے سانحہ ماڈل ٹاؤن پر صرف سیاسی دکان داری چمکانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
رانا مشہود کا کہنا ہے کہ آج کی اے پی سی میں شریک جماعتوں کو عوام مسترد کر چکے ہیں جب کہ اے پی سی میں وہ جماعتیں شریک تھیں جن کا نام طاہر القادری کوبھی معلوم نہیں تھا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب ذمے داروں کو سزا دینے کاعہد کرچکے ہیں اور اس کی شفاف عدالتی تحقیقات بھی ہورہی ہے۔