ملک بھر میں آج پہلا روزہ مساجد کی رونقیں بھی لوٹ آئیں
رمضان المبارک کی پہلی تراویح کی ادائیگی کیلئے لوگوں کی بڑی تعداد نے مساجد کی جانب رخ کیا
ملک بھر میں آج پہلا روزہ رکھا گیا جس کے بعد مساجد آباد اور بازاروں میں خریداری میں اضافہ ہوگیا جبکہ شہریوں کی بڑی تعداد نے پہلی نماز تراویح بھی ادا کی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان میں رمضان المبارک 1435 ہجری کا چاند نظرآنے کے بعد مرکزی رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے ملک بھر میں پہلے روزے کے اعلان کے بعد ہی بازاروں میں خریداروں کا رش لگ گیا اور سحری و افطار کے لئے سامان کی خریداری کی گئی جبکہ رمضان المبارک کی سوغات سمجھے جانے والی کھجور کی مانگ میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔ ادھر رمضان المبارک کی پہلی تراویح کی ادائیگی کے لئے لوگوں کی بڑی تعداد نے مساجد کی جانب رخ کیا جس سے مسجدوں میں رونقیں لوٹ آئیں اس موقع پر حکومت کی جانب سے سیکیورٹی کے بھی سخت اقدامات کئے گئے۔
دوسری جانب ماہ صیام میں لوگوں کی عبادات کو پیش نظر رکھتے ہوئے حکومت نے بھی سحری، افطار اور تراویح کے اوقات کے دوران لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا اعلان کیا ہے جس کے بعد شہری رمضان المبارک کے دوران اپنی عبادات خوب دلجمعی سے کرسکیں گے۔
واضح رہے کہ ملک بھر میں آج پہلا روزہ رکھا گیا جبکہ ہفتہ کی شب پشاور کی مسجد قاسم خان کی مقامی رویت ہلال کمیٹی کے اعلان پر خیبرپختونخوا اور فاٹا کے مختلف علاقوں میں گزشتہ روز پہلا روزہ رکھا گیا تھا۔