میٹا نے ٹرمپ کے انسٹاگرام اور فیس بُک اکاؤنٹس پر سے پابندی اٹھالی

پابندیاں اس وقت عائد ہوئی تھیں جب ٹرمپ نے تقاریر، سوشل میڈیا پوسٹس میں دعویٰ کیا تھا کہ انتخابات میں دھاندلی ہوئی ہے

[فائل-فوٹو]

میٹا نے اپنے فیس بک اور انسٹاگرام پلیٹ فارمز پر ڈونلڈ ٹرمپ کے اکاؤنٹس پر سے پابندیاں اٹھا لی ہیں۔


میڈیا رپورٹس کے مطابق میٹا نے بیان جاری کیا جس میں ادارے کا کہنا ہے کہ اس کی ذمہ داری ہے کہ اس بات کو یقینی بنائے کہ امریکی صدارت کے لیے نامزد امیدوار آزادی اظہار رائے کے حامل ہوسکیں۔



سابق صدر پر 2021 کے اوائل میں میٹا کے پلیٹ فارمز پر پابندی لگا دی گئی تھی جب انہوں نے تقاریر اور سوشل میڈیا پوسٹس میں دعویٰ کیا تھا کہ امریکی انتخابات میں دھاندلی ہوئی ہے۔


2023 میں ان کے اکاؤنٹس کو بحال کر دیا گیا تھا تاہم انہوں نے مکمنہ طور پر دوبارہ قوانین کو توڑا تو انہیں دوبارہ سزاؤں کا سامنا کرنا پڑا۔ اب یہ پابندیاں میٹا نے آنے والے انتخابات کے پیشِ نظر ختم کردی ہیں۔


واضح رہے کہ میٹا کی جانب سے یہ اقدام امریکی وفاقی انتخابات سے پانچ ماہ قبل سامنے آیا ہے۔ فیصلے کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ کو باقاعدہ طور پر اگلے ہفتے ریپبلکن پارٹی کے امیدوار کے طور پر نامزد کیا جاسکے گا۔


 
Load Next Story