سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت بڑھ گئی
سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت میں اضافہ ہوگیا۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 6 ڈالر بڑھ گئی، جس کے نتیجے میں نئی قیمت 2410 ڈالر فی اونس کی سطح پر آ گئی۔
دوسری جانب مقامی صرافہ بازاروں میں ہفتے کے روز 24 قیراط کے حامل سونے کی قیمت میں 400 روپے فی تولہ کا اضافہ ہوگیا اور نئی قیمت 2 لاکھ 49 ہزار400 روپے فی تولہ کی سطح پر گئی۔ اسی طرح ملک میں فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 343 روپے اضافے سے 2 لاکھ 13 ہزار 820 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔
ملک میں سونے کی قیمت میں اضافے کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2900روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2486.28روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔
بلین مارکیٹ کے نمائندوں کا کہنا ہے کہ سونے کی گھٹی ہوئی خریداری سرگرمیوں کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت کا تعین 3000روپے انڈر کاسٹ کیا گیا ہے۔