مخصوص نشستوں کا فیصلہ ججز کی گروپ بندی ملک کیلیے خطرناک ہے چوہدری شافع

پی ٹی آئی کو پنجاب میں ساڑھے 3 اور خیبرپختونخوا میں 9 سال موقع ملا ہمیں بھی مزید چار سال موقع ملنا چاہیے، رہنما ق لیگ

فوٹو فیس بک چوہدری شافع

وزیر صنعت و تجارت پنجاب اور مسلم لیگ ق کے رہنما چوہدری شافع نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی مخصوص سیٹیں بنتی ہی نہیں، ججز کی گروپ بندی بہت ہوچکی اور یہ ملک کیلیے خطرناک ہے۔

صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کی ایم این ایز اور ایم پی ایز کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن نے درست کہا کہ پی ٹی آئی کی مخصوص سیٹیں بنتی ہی نہیں، جو سیٹیں سنی اتحاد کی بنتی تھی وہ پی ٹی آئی کو کیسے دے دی گئیں۔

انہوں نے کہا کہ ججز کی گروپ بندی بہت زیادہ ہو چکی ہے جو کہ ملک کے لئے خطرناک ہے۔ مخصوص سیٹوں کے حوالے سے مسلم لیگ ق، مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کا ایک ہی موقف ہے۔


مزید پڑھیں: مخصوص نشستیں کیس: نظرثانی اپیل کیلیے اتحادیوں سے مشاورت کریں گے، خواجہ آصف

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو پنجاب میں ساڑھے تین اور خیبرپختونخوا میں 9 سال موقع ملا ہمیں بھی مزید چار سال موقع ملنا چاہیے، بجلی کے بڑھتے ہوئے بل کی وجہ سے انڈسٹریز کو سولر سسٹم پر منتقل ہو جانا چاہیے۔

چوہدری شافع کا کہنا تھا کہ پچھلے تین ماہ میں 21 چائنیز سولرز کمپنی کیساتھ میٹنگ ہو چکی ہیں، اگلے ماہ دو چائنیز سولرز کمپنی کے سی ای او پنجاب کا دورہ کر رہے ہیں، چائنیز کمپنی کو انڈسٹریل اسٹیٹ میں سولرز مینوفیکچر کیلئے جگہ فراہم کریں گے۔

صوبائی وزیر صنعت و تجارت کا کہنا تھا کہ کوشش کر رہے ہیں کہ گجرات ڈویژن بحال ہو جس میں منڈی بہاؤ الدین اور وزیر آباد بھی شامل ہوں گے جبکہ حافظ آباد کے لوگ بھی گوجرنوالہ ڈویژن میں رہنا چاہتے ہیں۔
Load Next Story