دیربالا میں پانچ افراد برساتی ریلے میں بہہ گئے
دو افراد کو ریسکیو کرلیا گیا، تین لاپتہ افراد کی تلاش کا کام جاری
خیبرپختونخوا کے علاقے دیر بالا میں برساتی ریلے میں پانچ افراد بہہ گئے جن میں سے دو کو بچا لیا گیا جبکہ تین لاپتہ ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق دیرلوئر کے علاقے عشیری درہ دیر بالا میں کاٹن پائین کے مقام برساتی ریلے میں پانچ افراد بہہ گئے جن میں سے دو کو علاقہ مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت ریسکیو کرلیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق تین افراد لاپتہ ہیں جن کی تلاش کا کام جاری ہے۔ عینی شاہد نے بتایا کہ دیر بالا عشیری درہ میں لوگ پانی کی سپلائی بحال کرنے کے مصروف تھے کہ اچانک برساتی ریلہ آگیا۔
ریسکیو 1122 کے رضاکاروں اور مقامی افراد نے لاپتہ افراد کی تلاش شروع کردی۔