مون سون ہواؤں کے سسٹم سے درجہ حرارت 38 ڈگری تک جاسکتا ہے محکمہ موسمیات

کراچی میں پیر تک شام سے رات تک ہلکی بارش، پھوار اور بونداباندی اور درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری تک رہنے کا امکان ہے

کراچی میں پیر تک رات کو پلکی بارش کا امکان ہے—فوٹو: فائل

محکمہ موسمیات نے سندھ میں 18 سے19 جولائی کے درمیان مون سون ہواؤں کا نیا سلسلہ داخل ہونے کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس دوران شہر میں درجہ حرارت 38 ڈگری تک اضافے کا امکان ہے تاہم ہیٹ ویو نہیں ہوگا جبکہ پیر تک رات کو ہلکی بارش ہوگی۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ ہفتے کو دوسرے روز بھی شہر میں معمول سے تیز ہوائیں چلیں، اس دوران کہیں مطلع صاف اور کہیں جزوی طور پر ابرآلود رہا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35.5 ڈگری سینٹی گریڈ اور ہوا میں نمی کا تناسب 65 فیصد رہا۔


محکمہ موسمیات کے ارلی وارننگ سینٹر نے پیش گوئی کی ہے کہ شہر میں پیر تک شام اور رات کو ہلکی بارش، پھوار اور بونداباندی اور 3 روز کے دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 سے36 ڈگری کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔

مزید بتایا گیا کہ ساحلی علاقوں کے علاوہ صوبے کے دیگر شہروں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 18 تا 19 جولائی کے درمیان مون سون ہواؤں کا نیا سلسلہ سندھ میں داخل ہوگا اور اس سسٹم کے ابتدائی اثرات کے نتیجے میں درجہ حرارت میں اضافے سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ ہوسکتا ہے لیکن ہیٹ ویو کا کوئی امکان نہیں ہے۔
Load Next Story

@media only screen and (min-width: 1024px) { div#google_ads_iframe_\/11952262\/express-sports-story-1_0__container__ { margin-bottom: 15px; } } @media only screen and (max-width: 600px) { .sidebar-social-icons.widget-spacing { display: none; } }