تحریکِ لبیک پاکستان کا فیض آباد میں فلسطین کے حق میں دھرنا
سربراہ تحریک لبیک علامہ سعد رضوی کا تین مطالبات تسلیم ہونے تک فیض آباد میں رہنے کا اعلان
تحریکِ لبیک پاکستان کا اسلام آباد اور راول پنڈی کے سنگم پر فلسطین کے حق میں دھرنا جاری ہے۔
تحریکِ لبیک پاکستان نے لبیک یا اقصیٰ مارچ نکالتے ہوئے فیض آباد پہنچ کر اپنے تین مطالبات تسلیم ہونے تک فیض آباد فلائی اوور پر دھرنا دے دیا۔
فیض آباد سے ٹریفک کے تمام راستے بند کردیے گئے۔ سربراہ تحریک لبیک علامہ سعد رضوی نے مطالبات تسلیم ہونے تک فیض آباد میں رہنے کا اعلان کیا ہے۔
لیاقت باغ راولپنڈی سے شروع ہونے والا اقصی مارچ فیض آباد پہنچا تو علامہ سعد رضوی کا خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ جب تک ہمارے مطالبات پورے نہیں ہوتے ہم ادھر ہی بیٹھے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمارے حکومت پاکستان سے صرف تین مطالبات ہیں ۔ مظلوم فلسطینیوں تک غذائی و طبی امداد فی الفور پہنچائی جائے۔ دوسرا مطالبہ ہے کہ حکومت سرکاری سطح پر اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کا اعلان کرے اور تیسرا مطالبہ ہے اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو کو دہشت گرد قرار دیا جائے۔
علامہ سعد رضوی کے خطاب کے بعد تحریک لبیک کے کارکنان نے فیض آباد فلائی اوور کے اوپر اور نیچے اسلام آباد ایکسپریس وے پر دھرنا دے دیا جس سے براستہ فیض آباد راولپنڈی سے اسلام آباد اور لاہور مری جانےاور آنے والی ٹریفک بلاک ہوگئی۔