ٹینس لیجنڈ راجر فیڈرر کا ارباز خان سے اپنی مشابہت پر ردعمل

ٹینس اسٹار نے اداکار سے ملنے کی خواہش ظاہر کردی

فوٹو : ویب ڈیسک

سوئٹزرلینڈ سے تعلق رکھنے والے ٹینس لیجنڈ راجر فیڈرر نے بالی ووڈ اداکار ارباز خان سے اپنی مشابہت پر ردعمل دیتے ہوئے اداکار سے ملنے کی خواہش ظاہر کردی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پرائم ویڈیو انڈیا نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں ٹینس اسٹار راجر فیڈرر کو بالی ووڈ اداکار ارباز خان کے بارے میں بات کرتے ہوئے سُنا جاسکتا ہے۔

مذکورہ ویڈیو میں راجر فیڈرر سے پوچھا گیا کہ آپ ارباز خان سے مشابہت رکھتے ہیں تو آپ اس بارے میں کیا کہنا چاہیں گے؟، اس سوال کے جواب میں راجر فیڈرر نے کہا کہ یہ کافی دلچسپ بات ہے۔


ٹینس اسٹار نے کہا کہ سوشل میڈیا بہت ہی عجیب جگہ ہے، جہاں کوئی نہ کوئی ناقابلِ یقین چیز سامنے آجاتی ہے، میں نے سوشل میڈیا پر ہی میری اور ارباز خان کی تصویر دیکھی ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ ہم دونوں کے درمیان شکل و صورت کی مماثلت ہے، مجھے سمجھ نہیں آتا کہ لوگ سوشل میڈیا پر کیسے یہ چیزیں تلاش کرلیتے ہیں اور یہ تصاویر بار بار میرے سامنے آتی ہیں۔

راجر فیڈرر نے مزید کہا کہ مجھے اُمید ہے کہ میں ایک دن ارباز خان سے ملاقات کروں گا۔

Load Next Story