کراچی میں گاڑیوں کی چوری اور چھینا جھپٹی میں نمایاں کمی

جون 2024 میں کار اور موٹرسائیکل چوری، چھیننے کے واقعات رواں سال کی کم ترین سطح پر رپورٹ

جون 2024 میں کار اور موٹرسائیکل چوری، چھیننے کے واقعات رواں سال کی کم ترین سطح پر رپورٹ

شہرمیں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور کارروائیوں کے نتیجے میں رواں سال کی دوسری سہ ماہی کے دوران گاڑیوں کی چوری اور چھینے جانے کے واقعات میں نمایاں کمی سامنے آئی ہے۔

ترجمان اے وی ایل سی پولیس کے مطابق شہرمیں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور کارروائیوں کے نتیجے میں رواں سال کی دوسری سہ ماہی کے دوران گاڑیوں کی چوری اور چھینے جانے کے واقعات میں نمایاں کمی سامنے آئی ہے۔

سی پی ایل سی کے اعداد و شمار کے مطابق جون 2024 کے مہینے میں کار اور موٹرسائیکل چوری و چھیننے کے واقعات رواں سال کی کم ترین سطح پر رپورٹ کیے گئے۔


کراچی میں کرائم سے متعلق سی پی ایل سی کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق پہلی سہہ ماہی میں موٹرسائیکل لفٹنگ کے جرائم کا یومیہ اوسط 175 تھا جو دوسری سہہ ماہی میں کم ہو کر 125 یومیہ رہ گیا ہے۔

پہلی سہ ماہی میں 72 کاریں چھینی گئیں جبکہ دوسری سہ ماہی میں 62 کاریں چھینی گئیں۔ موٹرسائیکل اسنیچنگ میں 31 فیصد جبکہ کار اسنیچنگ میں 14 فیصد کمی واقع ہوئی۔

دوسری جانب اے وی ایل سی سی آئی اے کراچی کی کارکردگی میں مذکورہ مدت میں واضح اضافہ ہوا ہے۔2024 کی پہلی سہ ماہی کے دوران 178 ملزمان کو گرفتار کیا گیا جبکہ دوسری سہ ماہی میں 280 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

پہلی سہ ماہی میں 8 ملزمان کی شناخت پریڈ کرائی گئی جبکہ دوسری سہ ماہی میں 43 آئی ڈی پریڈز عمل میں لائی گئیں۔ اسی طرح اس سہ ماہی میں گاڑیوں کی برآمدگی میں بھی نسبتاً اضافہ ہوا ہے۔
Load Next Story