گورنر سندھ کا آئی ٹی طالب علموں کے لیے گوگل سرٹیفکیشن کی فیس دینے کا اعلان
گوگل سرٹیفکیشن طلباکو ان ویب سائٹس تک رسائی دے گی جہاں آن لائن بزنس سے ملین ڈالرز کمائے جاسکتے ہیں، کامران ٹیسوری
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے اعلان کیا ہے کہ گورنر انیشیٹیو کے تحت آئی ٹی کورس کرنے والے طلبا کے لیے گوگل سرٹیفکیشن کی فیس خود ادا کروں گا۔
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے اٹارنی جنرل پاکستان منصور عثمان اعوان کے ہمراہ آئی ٹی مارکی میں طلبا سے خطاب کرتے ہوئےکہا میں نے اسلام آباد میں گوگل ٹیم سے ملاقات کی وہ ان طالب علموں کو سرٹیفکیشن پر رضامند ہیں جو ٹیسٹ کوالیفائی کریں گے۔ گوگل سرٹیفکیشن طلباکو ان ویب سائٹس تک رسائی دے گی جہاں آن لائن بزنس سے ملین ڈالرز کمائے جاسکتے ہیں۔
قبل ازیں گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے اٹارنی جنرل منصور عثمان نے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں حکومت کے امور میں آئینی معاونت، مقدمات کی پیروی میں اٹارنی جنرل اور ان کی ٹیم کی کاوشوں سمیت دیگر امور پر گفتگو ہوئی۔
گورنر سندھ نے کہا کہ اٹارنی جنرل منصور عثمان اور ان کی ٹیم قابل ستائش کاوشیں کر رہی ہے۔ بعد ازاں گورنر سندھ کے ہمراہ اٹارنی جنرل منصور عثمان نے آئی ٹی مارکی، امید کی گھنٹی کا دورہ اور راشن بیگز کا معائنہ کیا۔
گورنر سندھ نے اٹارنی جنرل کو آئی ٹی کورسز کے حوالہ سے آگاہ کیا۔ آٹی ٹی مارکی میں طلبا سے خطاب کرتے ہوئے اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان نے کہا کہ واقعی یہ بہت شاندار اور قابل تحسین اقدام ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ معاشی مشکلات سے نکلنے کے لئے ہمیں آئی ٹی شعبہ کو ترقی دینا ہوگی۔ انہوں نے نوجوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ خوش قسمت ہیں جنھیں یہ سنہری موقع ملا، آپ سب کو دل لگا کر محنت کرنا ہوگی، انشاءاللہ کامیابی آپ کی ہوگی۔